سید خورشید شاہ (کل )قصور کا دورہ کرینگے

پیر 15 جنوری 2018 22:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کل ( منگل) کو قصور کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

سید خورشید پارٹی کے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی سات سالہ زینب کے اہل خانہ سے سے ملاقات کر کے اظہار تعزیت اور بعد ازاں میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔