فیصل آباد پو لیس کی کارروائی ، 7 اشتہار ی گرفتار، منشیات واسلحہ برآمد، مقدمہ درج

پیر 15 جنوری 2018 22:42

فیصل آباد۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن7 اشتہاری گرفتار کرلئے ،ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامر وحید کے مطابق پولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میںگزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن جرائم پیشہ افراد کیخلاف کی گئی کارروائیوں میں7مجرمان اشتہار ی گرفتارکرلئے،گرفتار کئے جانیوالوں میں ایک اے کیٹگری اور 6بی کیٹگری کے مجرمان اشتہاری شامل ہیں،ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں13عدد پسٹل قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون میں2.224کلو گرام چرس،124لیٹر شراب اور120لیٹرلہن برآمدکرکے ملزمان گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :