سٹریٹ کرائم میںملوث "وقاص عرف وکی" گینگ کا سرغنہ 2ساتھیوں سمیت گرفتار

پیر 15 جنوری 2018 22:42

فیصل آباد۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء)پولیس نے سٹریٹ کرائم میںملوث "وقاص عرف وکی" گینگ کے سرغنہ کو2ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ،تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے گندھے کھوہ پر چھاپہ مار کرسٹریٹ کرائم میںملوث "وقاص عرف وکی" گینگ کے سرغنہ وقاص عرف وکی کو ساتھیوں افتخاراورساجد سمیت گرفتارکر لیا اوران کے قبضہ سی2 عدد پسٹل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ،ملزمان سرکل بٹالہ کالونی ، سرکل نشاط آباداورسرکل فیکٹری ایریا کے گردونواح میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔