کوئٹہ،وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے حمایت کرنے پر اپوزیشن لیڈر کا شکریہ ادا کیا

پیر 15 جنوری 2018 22:41

کوئٹہ،وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے  حمایت کرنے پر اپوزیشن لیڈر ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع کے گھر جا کر حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلوچستان کے مسائل کو مشترکہ طور پر حل کرینگے اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، سابق اسپیکر بلوچستان جان محمد جمالی ، میر عبدالکریم نو شیروانی، مفتی گلاب کاکڑ، مولوی معاذ اللہ اور عبدالمالک کاکڑ بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلیٰ بلوچستان نے تحریک عدم اعتماد اور وزیراعلیٰ منتخب کرانے پر جمعیت علماء اسلام اور اپوزیشن لیڈر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جمعیت علماء اور متحدہ اپوزیشن نے بہت بڑا کردا ر ادا کیا اور تمام مسائل کو مشترکہ طور پر حل کرینگے اس موقع پر اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ وقت اور حالا ت کا تقاضا ہے کہ موجودہ حکومت اور اپوزیشن مل کر تمام مسائل کو حل کریں جب تک ہم مسائل کو حل نہیں کرینگے اس وقت تک ہم بحرانوں سے دوچار رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :