حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد وفاقی دارلحکومت میں ریڈالرٹ جاری

زیر و پوائنٹ اور بلیو ایریا /انٹر چینج کے درمیان کالعدم تنظیم کی جانب سے قیدی بس کو نشایا جاسکتا ہے

پیر 15 جنوری 2018 22:39

حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد وفاقی دارلحکومت میں ریڈالرٹ جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2018ء) حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد وفاقی دارلحکومت میں ریڈالرٹ جاری کردیا گیا ہے حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق زیر و پوائنٹ اور بلیو ایریا /انٹر چینج کے درمیان کالعدم تنظیم کی جانب سے قیدی بس کو نشایا جاسکتا ہے ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ کالعدم تنظیم کی جانب سے زیر حراست قیدیوں کو رہا کروانے کی منصوبہ بندی کیے جانے کے انکشاف کے بعد وفاقی دارلحکومت میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ریڈ الرٹ میں پولیس حکام کو پیشگی اطلاع دی گئی ہے کہ کالعدم تنظیم پولیس بس کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور اس حوالے سے کالعدم تنظیم نے روٹ کا جائزہ لیکر نقشہ بھی تیار کرلیا ہے جس کے بعد وفاقی پولیس کی جانب سے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی حکمت عملی تشکیل دے دی گئی ہے۔ پولیس کے ذمہ دار افسر ے آن لائن کو بتایا کہ گزشتہ دو روز سے اطلاعات موصول ہوئیں ہیں جس کے پیش نظر شہر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :