Live Updates

ہم گزشتہ 4 سال سے احتجاجی مظاہروں کا سامنا کر رہے ہیں، طلال چودھری

طاہرالقادری اور عمران خان نے ملک میں احتجاجی مظاہروں ،دھرنوں کی سیاست کو متعارف کرایا، سازشی عناصر سیاست میں مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ نہیں کر سکتے، نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 15 جنوری 2018 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ہم گزشتہ 4 سال سے احتجاجی مظاہروں کا سامنا کر رہے ہیں، طاہرالقادری اور عمران خان نے ملک میں احتجاجی مظاہروں ،دھرنوں کی سیاست کو متعارف کرایا۔ سازشی عناصر سیاست میں مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ ہم گزشتہ 4 سال سے احتجاجی مظاہروں کا سامنا کر رہے ہیں، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے دھرنوں کی سیاست کے ذریعے جمہوری حکومت کو گرانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری اور عمران خان نے ملک میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کی سیاست کو متعارف کرایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر سیاست میں مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے بہت لگائو ہے اور وہ اپنے قائد سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ سڑکوں پر انصاف تلاش کر رہے ہیں جبکہ محمد نوا شریف نے عدالتوں میں اپنے کیسز کا سامنا کیا اور جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ لیگی حکومت نے ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ کیا، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ شروع کیا، قومی معیشت کو استحکام بخشا ،کراچی میں امن کو بحال کیا اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر اگلے انتخابات میں عوام ایک بار پھر محمد نواز شریف کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :