کوئٹہ، جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ اصول کی سیاست کی ، مولانا ولی محمد ترابی

بلوچستان کے موجودہ صورتحال میں جمعیت علماء اسلام نے جو کردار ادا کیا، ڈاکٹر انور

پیر 15 جنوری 2018 22:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2018ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا ولی محمد ترابی‘ جنرل سیکرٹری مولوی عبدالحنان‘ مولوی حبیب اللہ مینگل ‘حاجی نورگل خلجی‘ حاجی سازالدین‘ حاجی عبدالوہاب آغا‘ ڈاکٹر انور نے قوم پرست حکومت کے خاتمے کے موقع پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ اصول کی سیاست کی ہے اور اپنے پارٹی موقف کو ہمیشہ بالادست رکھنے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کے موجودہ صورتحال میں جمعیت علماء اسلام نے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے اپوزیشن کے کردار کو بخوبی نبھایا اور بلوچستان کے عوام کو کرپٹ حکومت سے نجات دلائی انہوں نے کہا کہ قوم پرستوں کی حکومت ختم ہوتے ہی انکو جمہوریت اور جمہوری روایات یاد آگئے اور جمہوریت کے قصیدے پڑنا شروع کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ساڑھے چار سال سے حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ جو رویہ رکھا تھا کیا یہ جمہوری روایات تھے اپوزیشن کے فنڈز کو غیر منتخب لوگوں کے ذریعے تقسیم کرنا اپوزیشن کے فنڈز میں اپنے لاڈلوں کو نوازنا کونسا انصاف تھا اس وقت انکو کیوں جمہوری روایات یاد نہیں آگئے تھے اپوزیشن پر پتھر پھینکنا اور اپوزیشن سے پھولوں کی امید رکھنا بے وقوفی کی مترادف ہوگا اپنے کرتوت کے عکس عمل کا امید رکھنا چاہیے تھا انہوں نے کہا کہ پچلے گورنمنٹ کے اختتام پر گورنر راج کے غیر جمہوری نفاذ پر مٹیھایا بانٹنے والے کس منہ سے جمہوری روایات کی بات کرتے ہے انہوں نے کہا کہ قوم پرستوں کو مکافات عمل کا اندازہ ہونا چاہیے قوم پرستوں نے حکومت بنانے میں جن قوتوں سہارا لیا تھا پر ختم ہونے پر اپنے مہربان سے شکایت کیوں کرتے ہے انہوں نے کہا کہ ضلع کوئٹہ کے کرپٹ میئر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لایا جائے گا جس نے پورے کوئٹہ کے سرکاری املاک کو بیت المال سمجھ کر اپنوں پر بانٹنا شروع کیا تھا ان سے بھی حساب لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے سنیئر رہنماء مولوی عبدالغنی صاحب کے وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور کہا جمعیت علماء اسلام ایک اہم رہنماء اور استاد سے محروم ہوا۔

متعلقہ عنوان :