دفاعی چمپئن پاکستان آرمی نے واپڈا کو شکست دے کر نیشنل باسکٹ بال چمپئن شپ جیت لی

لاہور ڈویژن نے سخت مقابلے کے پی او ایف کو شکست دے کر تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا، صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے ، رنراپ ٹیم واپڈا کو 75 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی لاہور ڈویڑن کو 50 ہزار روپے نقد انعام سے نوازا

پیر 15 جنوری 2018 22:38

دفاعی چمپئن پاکستان آرمی نے واپڈا کو شکست دے کر نیشنل باسکٹ بال چمپئن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2018ء) دفاعی چمپئن پاکستان آرمی نے روایتی حریف واپڈا کو 45 کے مقابلے 71 پوائنٹس سے با آسانی شکست دے کر نیشنل باسکٹ بال چمپئن شپ اپنے نام کرلی ، لاہور ڈویژن نے سخت مقابلے کے پی او ایف کو شکست دے کر تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔ صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے جبکہ رنراپ ٹیم واپڈا کو 75 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی لاہور ڈویڑن کو 50 ہزار روپے نقد انعام سے نوازا، لاہور میں گزشتہ روز کھیلے گئے چمپئن شپ کے فائنل میچ میں آرمی نے اپنے تجربے اور کھلاڑیوں کی پھرتی کے باعث مقابلہ یکطرفہ طور پر جیت کر اپنے اعزاز کا دفاع کیا، فائنل کے پہلے کوارٹر میں سکور19-13 رہا جبکہ دوسرے کوارٹر میں آرمی نے 14 پوائنٹ کے فرق سے میچ پر اپنی گرفت بنالی جو میچ کے اختتام تک برقراررہی۔

(جاری ہے)

تیسرا کوارٹر 12-7 اور ا آخری کوارٹر 14-13 سے آرمی کے نام رہا۔ آرمی کی جانب سے عاطف نے 16 اور تغلب نے 15 سکور کیے جبکہ واپڈا کی جانب سے زاہد نے 13 اور عابد نے 12 پوائنٹس سکور کیے۔ اس سے قبل کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں لاہورڈویڑن نے پی او ایف کو 59-66 سے شکست دی۔ پی او ایف کی جانب سے عثمان اورعمر نے بالترتیب 18 اور 12 پوائنٹس سکور کیے جبکہ لاہور ڈویڑن کی جانب سے زین نے 22 اور عاقب نے 15 پوائنٹس سکور کئیدریں اثنائ پہلے سیمی فائنل میں آرمی نے پی او ایف واہ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا نے لاہور ڈویژن کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی جہانگیر خانزادہ نے چمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کو مبارکباد دی۔ ۔۔

متعلقہ عنوان :