پاکستان آپریشن ضرب عضب کے بعد اب پاکستا ن کا ہے،وزیردفاع خرم دستگیر
پاکستان افغان جنگ میں قربانی کابکرا نہیں بنے گا،دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں،ٹرمپ دھمکیوں کی بجائے مذاکرات کی میزپرآئے، وزیر دفاع پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا، اپنی کم سے کم جوہری و دفاعی صلاحیت کوبرقرار رکھے گا،کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارتی جارحیت کامنہ بولتا ثبوت ہے بھارت کی موجودہ حکومت نے مزید حالات خراب کیے،آج بھی ایل اوسی پر4فوجی اہلکار شہید ہوئے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج وحشیانہ تشدد میں ملوث ہے،بھارتی آرمی چیف کے بیان سے ان کی ذہنیت واضح ہوتی ہے،روس سے تعلقات بہترہورہے ہیں،قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
پیر 15 جنوری 2018 22:38
(جاری ہے)
امریکہ پاک افغان سرحد پرباڑ لگانے میں معاونت فراہم کرے۔
انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے یہ جنگ اب پاکستان کی جنگ ہے اس کوآخر تک لڑیں گے۔خرم دستگیر نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردوں کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں کیں۔پاکستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب بڑاآپریشن کیاگیا۔دہشتگردی کا بہادری سے مقابلہ کیا۔دہشتگردی کیخلاف پاکستان کومعاشی طورپربھی بڑ ے دھچکے بھی لگے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے دہشتگردوں سے جنوبی وزیرستان اور فاٹا کلیئرکروایا۔کراچی میں امن قائم کیا۔انہوں نے کہاکہ دھمکیوں سے پاک امریکا تعلقات آگے نہیں بڑھ سکتے۔امریکی صدرٹرمپ کوچاہیے کہ دھمکی آمیزمیسجز کی بجائے مذاکرات کی میز پرآئے۔پاکستان کسی کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ روس سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں دفاعی معاہدہ بھی کیاہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دارایٹمی ملک ہے۔حکومت کی پاکستان کی خودمختاری اورقومی سلامتی پرگہری نظرہے۔پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا۔پاکستان اپنی کم سے کم جوہری و دفاعی صلاحیت کوبرقرار رکھے گا۔ وزیردفاع نے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کے بیان سے ان کی ذہنیت واضح ہوتی ہے۔بھارت کارویہ ناقابل برداشت ہے۔امریکا کہتاہے کہ بھارت پاکستان کیلئے خطرہ نہیں۔کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارتی جارحیت کامنہ بولتا ثبوت ہے۔بھارت کی موجودہ حکومت نے مزید حالات خراب کیے۔آج بھی ایل اوسی پر4فوجی اہلکار شہید ہوئے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج وحشیانہ تشدد میں ملوث ہے۔ ۔مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.