وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ،آئی جی پولیس نے قصور میں پیش آنے والے واقعات پر پیشرفت سے آگاہ کیا

کمسن بچی زینب کے قتل کے مجرم کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا،شہبازشریف فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو افراد کے کیس میں بھی ا نصاف ہوگا،متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں گے، وزیر اعلی پنجاب

پیر 15 جنوری 2018 22:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت سوموار کو اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں انسپکٹر جنر ل پولیس نے قصور میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات کے بارے میںپیشرفت سے آگاہ کیا -وزیر اعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمسن بچی زینب کے قتل کے مجرم کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا-پولیس کی ٹیمیں مزید جانفشانی سے کیس کی تفتیش کو آ گے بڑھائیں اورملزم کو جلد سے جلد قانون کے شکنجے میں لایا جائے -انہوں نے کہاکہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو افراد کے کیس میں بھی ا نصاف ہوگا -جاں بحق افراد کے خاندانوں کی ہر ممکن مدد کریں گی- صوبائی وزیر لیفٹیننٹ کرنل (ر) ایوب گادھی ، ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان، چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ آر پی او ملتان ، آرپی او شیخوپورہ ، ڈپٹی کمشنراو رڈی پی او قصورویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئی-

متعلقہ عنوان :