پنجاب کے عوام 17جنوری کے جلسہ میں شریفوں کی سیاسی بے دخلی کے فیصلے کا اعلان کریں گے‘ پیپلز پارٹی

ماڈل ٹان اورقصور میں جس بے دردی سے معصوم لوگ قتل کیے گئے شہبازشریف سے اسکا حساب لینے کا وقت آگیا ہے پنجاب میں اب شریفوں کا اقتدار نہیں چلنے دیں گے، حکومت کو سانحہ ماڈل ٹان کے شہدا کو انصاف دینے کیلئے مجبور کر دیں گے پنجاب میں گورننس کی بدترین صورتحال ہے ،تین ہزار پولیس والے جاتی عمرا میں تعینات ہیں ‘قمر زمان کائرہ ، اعتزاز احسن کی پریس کانفرنس

پیر 15 جنوری 2018 22:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام 17جنوری کے جلسہ میں شریفوں کی سیاسی بے دخلی کے فیصلے کا اعلان کریں گے، ماڈل ٹان اورقصور میں جس بے دردی سے معصوم لوگ قتل کیے گئے شہبازشریف سے اسکا حساب لینے کا وقت آگیا ہے،ہم پنجاب میں اب شریفوں کا اقتدار نہیں چلنے دیں گے، زیادہ سے زیادہ کارکنوں کی شرکت کو یقینی بنائیں گے اورحکومت کو مجبور کریں گے کہ سانحہ ماڈل ٹان کے شہدا کو انصاف ملے،پاکستان میں عدم تحفظ کی فضاء پائی جارہی ہے ،پنجاب میں گورننس کی بدترین صورتحال ہے ،تین ہزار پولیس والے جاتی عمرا میں تعینات ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور اعتزاز احسن نے 17جنوری کو ہونیوالے احتجاجی جلسہ کی تیاریوں کیلئے مشاورتی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

قمر زمان کائرہ نے کہاکہ 17جنوری کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے اور زیادہ سے زیادہ کارکنوں کی شرکت کو یقینی بنائیں گے ۔ہم حکومت کو مجبور کریں گہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہدا ء کو انصاف ملے ۔

پنجاب کے عوام 17جنوری کے جلسہ میں شریفوں کی سیاسی بے دخلی کے فیصلے کا اعلان کریں گے ۔ ماڈل ٹان اورقصور میں جس بے دردی سے معصوم لوگ قتل کیے گئے شہبازشریف سے اس کا حساب لینے کا وقت آگیا ہے۔ ہم پنجاب میں اب شریفوں کا اقتدار نہیں چلنے دیں گے۔ زیادہ سے زیادہ کارکنوں کی شرکت کو یقینی بنائیں گے اورحکومت کو مجبور کریں گے کہ سانحہ ماڈل ٹان کے شہدا کو انصاف ملے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ 17جنوری کو ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ چیف جسٹس کو ہمیں بابا رحمتے کہنے کی ضرورت نہیں۔ہماری نگاہ میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار ہی ہیں۔ثاقب نثار نرم آدمی اور شیریں مزاج ہیں اس لئے نواز شریف کیخلاف وہ ایکشن نہیں لے رہے۔اگر پیپلزپارٹی کے کسی رہنما نے یہ بات کہی ہوتی تو ہمیں شوکاگ نوٹس ہوتا۔

عدالتوں نے آج بھی نواز شریف پر ہلکا ہاتھ رکھا ہوا ہے۔نوازشریف فوج اور عدلیہ کیخلاف بولتے ہیں، جج فارغ ہو جاتے ہیں لیکن انہیں کچھ نہیں کہا جاتا۔پنجاب میں گورننس کی بدترین صورتحال ہے لیکن تین ہزار پولیس والے جاتی امرا میں تعینات ہیں ۔انہوںنے کہاکہ چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ شہباز شریف کے اپنے محلے میں چودہ افراد شہید ہوئے ، پولیس شہباز شریف کے گھر کی لونڈی کی طرح کام کررہی ہے جبکہ پاکستان میں عدم تحفظ کی فضا پائی جارہی ہے۔