بلوچستان صوبائی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے پشتونخوامیپ اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے درمیان براہ راست مقابلے کی توقع

پیر 15 جنوری 2018 22:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے پشتونخوامیپ اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے درمیان براہ راست مقابلے کی توقع تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان کی جمہوری انداز میں تبدیلی کے بعد گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ،اسپیکر اور اپوزیشن لیڈر کی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے قابل اعتماد ذرائع نے پیر کے روز این این آئی کو بتایا کہ صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے پاس تیرہ ووٹ ہیں جبکہ جمعیت علماء اسلام (ف) اور انکے اتحادیوں کے بھی 13ووٹ ہیں جمعیت علماء اسلام کے 8بی این پی (مینگل )2،بی این پی (عوامی )1،مجلس وحدت المسلمین 1،اے این پی 1ہیں پیر کے روز دونوں جماعتوں کے رہنمائوں کا مختلف ارکان اسمبلی سے رابطے جاری رہے ان میں مسلم لیگ (ن) ،مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر جماعتوں سے بھی رابطے رہے ذرائع نے دعوہ کیا ہے کہ نیشنل پارٹی ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کو اپوزیشن لیڈر کیلئے ووٹ نہیں دے گی جس کا فیصلہ انہوں نے کرلیا ہے اور آئندہ چند گھنٹوں کے دوران اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا ۔