الوداع مسلم لیگ ن، ن لیگ بلوچستان کے رہنماوں میر ظفر اللہ خان جمالی اور سرفراز بگٹی نے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کر لیا

muhammad ali محمد علی پیر 15 جنوری 2018 21:00

الوداع مسلم لیگ ن، ن لیگ بلوچستان کے رہنماوں میر ظفر اللہ خان جمالی ..
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری 2018ء) ن لیگ بلوچستان کے رہنماوں میر ظفر اللہ خان جمالی اور سرفراز بگٹی نے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ سے بغاوت کرنے والے رہنماوں میر ظفر اللہ خان جمالی اور سرفراز بگٹی نے اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی میر ظفر اللہ خان جمالی اور سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی ممکنہ طور پر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔ اس حوالے سے دونوں رہنماوں کے پیپلز پارٹی کیساتھ معاملات طے پا رہے ہیں۔ جبکہ پیپلز پارٹی بلوچستان میں آئندہ حکومت بنانے کیلئے مزید جوڑ توڑ کرنے میں بھی مصروف ہے۔