مسلم لیگ (ن) تحصیل گوجرخان میں مضبوط ترین سیاسی جماعت ہے،راجہ حمید ایڈووکیٹ

پیر 15 جنوری 2018 22:03

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان کے صدر ،سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی فور راجہ حمید ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان میں مضبوط ترین جماعت ہے ۔2018کے الیکشن میں بہتر شکل میں سامنے آئے گی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کا ورکر قائم و دائم ہے اور تحصیل بھر کے کارکنان اپنی قیادت کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، محمد نواز شریف سیاسی بحرانوں سے خوش اسلوبی سے گزر جائیں گے اور مسلم لیگ ن کی حکومت کے جاری کردہ ترقیاتی کام الیکشن کی تاریخ سے پہلے ہی مکمل ہو جائیں گئے۔

پورے ملک میں انرجی بحران پر قابو پا لیا جائے گا، انہوں مزید کہا کہ تحصیل گوجرخان میں مسلم لیگ ن 2018کے الیکشن میں پہلے سے بہتر شکل میں سامنے آئے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا قربانیاں دینے والے کارکنان اور جنرل مشرف کے دور میں مشکل حالات سے گزرنے والے کارکنان آج بھی اپنی قیادت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :