گوجرخان،شادی کی تقریب میں جانے والے ماموں بھانجا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق، دو افراد شدید زخمی

پیر 15 جنوری 2018 22:02

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) شادی کی تقریب میں جانے والے ماموں بھانجا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق، جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجرخان کی نواحی بستی جھنڈاکے رہائشی بہادر اور مشتاق خان اپنے دو رشتہ داروں کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے پشاور گئے واپسی پر اٹک پل کے قریب ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی حادثہ اتنا شدید تھا کہ مشتاق خا ن اور بہادر خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ا ن کے دو رشتہ دار شہزاد اور فیصل زخمی ہوگئے جن قریبی ہسپتال پہنچایا گیا بہادر خان اور مشتاق خان کی نماز جنازہ جھنڈا والے قبرستان میں ادا کر دی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی بہادر خان رکشہ چلاتا تھا جبکہ مشتاق خان گورنمنٹ سرو رشہید کالج میں سال اول کا طالب علم تھا۔