گوجرخان میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر علاقہ مکین پریشان

پیر 15 جنوری 2018 21:33

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) گوجرخان نواحی آبادی ڈھو ک چوہان میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر آبادی مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس بڑھتی ہوئی وارداتوں کا سدباب کرے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے ڈھوک چوہان کے رہائشیوں نے بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے آبادی میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکا ہے اور اہل علاقہ راتیں جاگ کر گزاررہے ہیں پولیس تاحال ڈکیت گینگ کو گرفتار نہ کر سکی اور ہونے والی وارداتوں کو بھی نہ روک سکی جس کے باعث اہل علاقہ خوف وہراس میںمبتلا ہو گئے اور اپنی جان ومال کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں فوری طور پر وارداتوں کی روک تھام کیلئے پولیس گشت کا نظام موثر کرے اور لوگو ں کو تحفظ فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :