کوئٹہ، جمہوریت کو کسی بھی صورت ڈی ریل نہیں کرینگے، چوہدری پرویز الہی

لاہور تحریک سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ہیں،رہنماء مسلم لیگ ق

پیر 15 جنوری 2018 21:57

کوئٹہ، جمہوریت کو کسی بھی صورت ڈی ریل نہیں کرینگے، چوہدری پرویز الہی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ ن، ق سمیت سب کو ختم کر کے اپنے لو گوں کو ایک جھنڈے تلے اکھٹا کرینگے لاہور میں ہونیوالا تحریک صرف سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ہیں جمہوریت کو کسی بھی صورت ڈی ریل نہیں کرینگے بلوچستان میں مسلم لیگ(ق) کی حکومت بننے سے یہاں کے مسائل کافی حد تک حل ہونگے مجھے امید ہے کہ کم سے کم وقت میں صوبے کے عوام کے لئے بہت کچھ کرینگے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو بدعنوانی سے پاک صوبہ بنا کر دکھائیں گے اگر کسی کی خواہش ہے ہماری پارٹی کو نقصان پہنچائیں تو وہ پوری نہیں ہوگی آئندہ انتخابات میں بھی (ق) کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، مسلم لیگ(ق ) کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل، صوبائی جنرل سیکرٹری میر عبدالکریم نو شیروانی ، مشیر خزانہ رقیہ ہا شمی اور سینیٹر روبینہ عرفان بھی موجود تھی پرویز الہیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں اپنی پارٹی سے وزیراعلیٰ منتخب کرنے پر تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کر تا ہوں جنہوں نے ہمارے ممبر کو صوبے کا وزیراعلیٰ بنایا لوگ ہمیں کہتے تھے کہ پانچ اراکین کیساتھ کیسے حکومت کرینگے مجھے امید ہے کہ کم سے کم وقت میں صوبے کے عوام کے لئے بہت کچھ کرینگے اور وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبے کو بدعنوانی سے پاک صوبہ بنا کر دکھائیں گے وزیراعلیٰ بلوچستان عمر میں چھوٹے ہیں پھر کچھ کر دکھانے کا ارادہ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر کسی کی خواہش ہے ہماری پارٹی کو نقصان پہنچائیں تو وہ پوری نہیں ہوگی آئندہ انتخابات میں بھی بلوچستان سی(ق) لیگ کامیابی حاصل کر ے گی اور آئندہ انتخابات میں وزیراعلیٰ(ق) لیگ کا ہو گا انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں معصوم لوگ مارے گئے اس میں ملوث لو گوں کے خلاف کوئی کا رروائی نہیں کی گئی18 جنوری کو پنجاب بھر میں احتجاج ہوگا اور جب تک پنجاب کے وزیراعلیٰ اور وزیر قانون کے خلاف کا رروائی نہیں کی جاتی اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا انہوںنے کہا کہ ہم مسلم لیگ(ق)، ن سمیت سب ختم کر کے اپنے لوگوں کو ایک جھنڈے تلے اکٹھا کرینگے ۔