Live Updates

طاہرالقادری اور عمران خان نے ملک میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کی سیاست کو متعارف کرایا،

عوام محمد نواز شریف سے بے پناہ محبت کرتے ہیں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

پیر 15 جنوری 2018 21:55

طاہرالقادری اور عمران خان نے ملک میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سازشی عناصر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف مسلسل سازشوں میں لگے رہتے ہیں۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سازشی عناصر سیاست میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ بالکل بھی نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے بہت لگائو ہے اور وہ اپنے قائد سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ 4 سال سے احتجاجی مظاہروں کا سامنا کر رہے ہیں، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے دھرنوں کی سیاست کے ذریعے جمہوری حکومت کو گرانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری اور عمران خان نے ملک میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کی سیاست کو متعارف کرایا۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ سڑکوں پر انصاف تلاش کر رہے ہیں لیکن محمد نوا شریف نے عدالتوں میں اپنے کیسز کا سامنا کیا اور جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ کیا، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ شروع کیا، قومی معیشت کو مستحکم بنایا، کراچی میں امن کو بحال کیا اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جس کی وجہ سے لوگ پھر محمد نواز شریف کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات