وزیراعلیٰ ہاؤس میں کراچی پیکیج اسکیمز کے حوالے سے اجلاس

کراچی:12ہزار سڑک شہید لیفٹیننٹ یاسر عباس کے نام سے منسوب شہید پی ایس ایس مہران پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو پسپا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے تھے سن سیٹ بالیوارڈ فلائی اوور کا کام ساڈے تین ماہ میں مکمل کیا جائے، وزیراعلیٰ کی ہدایت

پیر 15 جنوری 2018 21:20

وزیراعلیٰ ہاؤس میں کراچی پیکیج اسکیمز کے حوالے سے اجلاس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی دارالحکومت کے 12 ہزار سڑک کوپی این ایس مہران پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کو پسپا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہید لیفٹنٹ یاسر عباس کے نام سے منسوب کرنیکا اعلان کیا اور کہا کہ گذشتہ روز کراچی میں فوڈ فیسٹیول میں شہید کی والدہ ملیں،جنہوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ اپنے بیٹے کی قربانی کو یاد رکھنے کے لیے کسی سڑک یا پل کو انکے نام سے منسوب کیا جائے۔

انہوں نے یہ فیصلہ آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں کراچی پیکیج اسکیمز اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیر بلدیات جام خان شورو، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، پی ڈی کراچی پیکیج و دیگر حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات کو ہدایت کی کہ سن سیٹ بالیوارڈ فلائی اوور کا کام ساڈے تین ماہ میں مکمل کیا جائے، یہ فلائی اوور اہم ہے جسکی تکمیل جتنی جلد ہو اتنا اچہا ہے، مجھے دن رات کام ہوتا نظر آنا چاہیے۔

چاہتا ہوں آئندہ پیر سب میرین انڈرپاس کا ایک طرف کھول دیا جائے جسکو نظر میں رکھتے ہوئے کام بروقت مکمل کیا جائے۔ اجلاس میں وزیر بلدیات جام خان شورو نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ 8 ہزار سڑکیں ایسی ہیں جو قابلِ گذر نہیں جنکی تعمیر نو کے لیے سمری آپ (وزیراعلیٰ سندھ) کو بھیجی ہے۔ سب میرین انڈرپاس اور 2 کلومیٹر طویل ٹیپوسلطان سے کارساز سڑک کا کام تقریباً مکمل ہے جسکی کارپیٹنگ شروع ہو گئی ہے، کینٹ اسٹیشن روڈ اور 12 کلومیٹر طویل 12 ہزار روڈ کا کام شروع ہوگیا ہے جبکہ اسٹیڈیم روڈ کا کام شروع کرنے والے ہیں۔

جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ 12 ہزار سڑک کوپی این ایس مہران پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کو پسپا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہید لیفٹنٹ یاسر عباس کے نام سے منسوب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز کراچی میں فوڈ فیسٹیول میں شہید کی والدہ ملیں،جنہوں نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مجھے سے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے بیٹے کی قربانی کو یاد رکھنے کے لیے کسی سڑک یا پل کو انکے نام سے منسوب کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہوں نے اپنا بیٹا قربان کیا ہے، مجھے انکے لیے بے حد عزت ہے،انکے بیٹے کی قربانی کو فلائی اوور سے منسوب کرکے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :