جنوری کو اسلام آباد میںغیر معینہ مدت تک مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جا ئے گا۔کاشف چوہدری

پیر 15 جنوری 2018 20:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2018ء) آل پاکستان تا جر اتحاد کے مر کزی صدر محمد کاشف چوہدری نے وزیر اعظم پاکستان جناب شاہد خاقان عباسی اور وزیر قانون بیرسٹر ظفر اللہ خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر قومی اسمبلی سے قانون کرایہ داری کا ترمیمی بل پاس کرنے کے احکامات جاری کریں اگر ایسا نہ کیا گیا تو 23جنوری کو اسلام آباد میںغیر معینہ مدت تک مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جا ئے گا ،انھوں نے کہا حکومت وقت اسلام آباد کے تاجروں سے کئے گئے وعدہ کو پورا کرے گزشتہ ساڑھے چار سال سے اسلام آباد کے تاجروں کو لولی پاپ دے کر جھوٹے وعدوں پر ٹرخایا جا رہا ہے ۔

منصفانہ قانون کرایہ داری بل اسمبلی کی بھول بھلیوں میں گھوم رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس بل کے منصفانہ نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ 18 سالوں میں ہزاروں تاجروں کا معاشی قتل ہو چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سُپر مارکیٹ تاجر یو نین کے نو منتخب سدر شہزاد شبیر عباسی ،جنرل سیکرٹری محمد حُسین اور سنیئر نائب صدر ثاقب عباسی کو الیکشن میں کا میابی پر مبارکباد دیتے ہو ئے کیا ۔

محمد کاشف چوہدری نے کہامسلم لیگ نون کی حکومت تاجروں کے نمائندہ حکومت ہونے کا دعویٰ کرتی ہے مگر اسلام آباد کے تاجروں سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے سے قاصر ہے کیونکہ حکومت میں بیٹھے طاقتور پلازہ مالکان اس قانون کو پاس نہیں ہونے دے رہے ۔ مگر اب ایسانہیں ہونے دینگے۔منصفانہ قانون اسلام آباد کے تاجروں کا بنیادی حق ہے۔ کیونکہ مالک جائیداد ذاتی ضرورت کو بنیاد بنا کر عدالتوں سے دکانیں خالی کروا کر من مانے کرایوں پر لگا دیتے ہیں جس سے مارکیٹ میں مہنگائی کا ایک طوفان کھڑا ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :