بھارتی فوج کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری ،ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے مواصلاتی لائن کی مرمت کرنیوالے پاک فوج کے 4 جوان شہید

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، وزیر دفاع خرم دستگیر کی بھارتی اشتعال انگزیوں کی شدید مذمت

پیر 15 جنوری 2018 20:54

بھارتی فوج کی  جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری ،ایل او سی پر بلا اشتعال ..
ر اولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2018ء) بھارت کی طرف سے مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے اور پیر کو بھی لائن اف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے مواصلاتی لائن کی مرمت کرنے والے 4 پاکستانی فوجی شہید ہوگئے جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، وزیر دفاع خرم دستگیر نے بھارتی اشتعال انگزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت ہمیں کنٹرول لائن پر مصروف رکھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ سے ہماری توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے لائن اف کنٹرول پر کوٹلی اور جندروٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کی زد میں ا کر 4 پاکستانی فوجی جوان شہید ہوئے۔

(جاری ہے)

پاکستانی فوجی مواصلاتی نظام کیلئے لائن کی مرمت میں مصروف تھے، بھارت نے بھاری مارٹر گولے فائر کیے۔ ائی ایس پی ار کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کی شرانگیزی کا موثر انداز میں جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکی کو نشانہ بنایا جس سے 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ چند فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

وزیراعظم نے ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت اور مادر وطن کیلئے فوجی جوانوں کی قربانیوں کو سراہا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا فوجی جوانوں نے مادروطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔وزیر دفاع خرم دستگیرنے کہا کہ بھارت کو یا درکھنا ہوگا کہ اگر ہم دہشت گردوں کو مار بھگا سکتے ہیں تو بھارتی اشتعال انگزیوں سے نمٹان بھی جانتے ہیں پاک فوج کے شانہ بشانہ پوری قوم ہے اور ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں ۔۔