روتا ہوا مریض بچہ وزیر اعلی کی گود میں آکر چپ ہو گیا

علم دین شہید وارڈ کے پلے ایریا میں بچہ انسیت سے وزیر اعلی سے باتیں کر تا رہا وزیر اعلی نے سروسز ہسپتال کے نو تعمیر شدہ بلاک کے وارڈز کا دورہ کر کے طبی سہولتوں کا جائزہ لیا

پیر 15 جنوری 2018 21:40

روتا ہوا مریض بچہ وزیر اعلی کی گود میں آکر چپ ہو گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سروسز ہسپتال کے نو تعمیر شدہ غازی علم د ین شہید بلاک کا افتتاح کرنے کے بعد مختلف شعبوں کا دورہ کیا - انہوں نے وارڈز اور آئی سی یو میں ملنے والی سہولتوں کا جائزہ لیا- وزیر اعلی نے وارڈ میں داخل ہونے سے پہلے خصوصی مشین سے جوتے کور کرائے اور پھر آئی سی یو میں داخل ہوئی- وزیر اعلی کے دورے کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب وزیر اعلی چلڈرن وارڈ کے پلے ایریا میں پہنچے - ننھا سا مریض بچہ جو اپنی ماں کی گود میں بلک بلک کر رو رہا تھا - وزیر اعلی نے آگے بڑھ کرگود میں اٹھالیا وہ وزیر اعلی کے پاس آتے ہی فورا چپ ہو گیا - وزیر اعلی نے ننھے مریض بچے سے کچھ دیر باتیں کیں اور اس کا حال احوال پوچھتے رہی- مریض بچہ مانوس ہو کر وزیر اعلی سے باتیں کرتا رہا -

متعلقہ عنوان :