آصف علی زرداری کا کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت سے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

پیر 15 جنوری 2018 21:40

آصف علی زرداری کا کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت سے پاک فوج کے جوانوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کے تین جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم کو ان بہادر سپوتوں پر فخر ہے جو سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں اور دہشت گردوں کی مزاحمت کرتے ہوئے ان کی نرسریوں کو تباہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے شہید جوانوں کے ورثا سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔