پی ٹی آئی کاعمران خان کیلئے17جنوری کومال روڈ پراحتجاج کیلئےنیا کنٹینرتیار

ڈیڑھ کروڑ سے تیارکردہ کنٹینرمیں الگ روم اورپارٹی اجلاس کیلئےبھی جگہ مختص، فریج ،ٹی وی،اے سی، انٹرنیٹ اوروائی فائی کی سہولت بھی میسرہوگی۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 جنوری 2018 19:27

پی ٹی آئی کاعمران خان کیلئے17جنوری کومال روڈ پراحتجاج کیلئےنیا کنٹینرتیار
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری 2018ء) : تحریک انصاف نے عمران خان کیلئے17جنوری کومال روڈ پراحتجاج کیلئے نیا کنٹینرتیارکرلیا،کنٹینر ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے تیارکیاگیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے مال روڈ پر17جنوری کے احتجاج کے پیش نظرتیاریاں شروع کردی ہیں۔عوامی تحریک کے پلیٹ فارم پرمتحدہ اپوزیشن نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف دلانے کیلئے ملک گیرتحریک چلانے کااعلان کررکھاہے۔

احتجاجی تحریک کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیرقانون راناثناء اللہ کے استعفے کیلئے دباؤ بڑھایاجائے گاجبکہ ختم نبوت ﷺ کے قانون میں تبدیلی کے ذمہ داروں کوسزادلانے کامطالبہ بھی کیاجائے گا۔مال روڈ پراحتجاج کیلئے انتظامیہ تحریک انصاف نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کاکنٹینرتیار کرناشروع کردیاہے۔

(جاری ہے)

ڈیڑھ کروڑ سے تیارکردہ کنٹینر میں ایک الگ روم بنایا جائے گا جہاں پرعمران خان پارٹی اجلاس بھی کرسکیں گے اور آدھے کنٹینرکواحتجاجی تحریک کیلئے مختص کیاگیاہے۔

کنٹینر میں فریج ،ٹی وی،اے سی، انٹرنیٹ اوروائی فائی کی سہولت میسرہوگی۔ذرائع کے مطابق کنٹینرسکیورٹی پروف بنایا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری محمدسرور اور تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹری پبلسٹی وسیم چوہدری کی نگرانی میں بنائے جانیوالے اس کنٹینر کی تیاری پر15ملین روپے سے زائدکے اخراجات ہوئے ہیں کنٹینرمیں فر یج 'اے سی 'ٹی وی اور پر اجیکٹ سمیت دیگر سہولتیں بھی میسر ہوںگے کنٹینرمیں عمران خان اور دیگر قائدین کیلئے آرام کر نے کی الگ الگ سہولت بھی موجود ہوگی ۔