کسی بھی قسم دھرنے اور احتجاج کی سیاست ملک کیلئے نقصان دہ ہے، پرویز ملک

فاٹا بل کی منظوری کے بعد فاٹا کے عوام کو انصاف ملے گا ،ْوزیر تجارت کی میڈیا سے بات چیت

پیر 15 جنوری 2018 20:47

کسی بھی قسم دھرنے اور احتجاج کی سیاست ملک کیلئے نقصان دہ ہے، پرویز ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم دھرنے اور احتجاج کی سیاست ملک کیلئے نقصان دہ ہے، فاٹا بل کی منظوری کے بعد فاٹا کے عوام کو انصاف ملے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی بھی قسم کااحتجاج یقینی طور پر نقصان دہ ہوتا ہے، اس سے ملک کا ہی نقصان ہوتا ہے، احتجاج مہذب انداز میں کیا جائے جس طرح جو جمہوری طریقہ سے پوری دنیا میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کو اس احتجاج کی فکر نہیں، لاہور نے کئی احتجاج و بحران دیکھے ہیں، لاہور والے محب وطن ہیں۔ فاٹا بل کے حوالہ سے وفاقی وزیر نے کہا کہ فاٹا بل کی منظوری کے بعد فاٹا کے عوام کو انصاف ملے گا جو فاٹا کے عوام کا بنیادی حق ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان اور آصف زرداری اپنے مقصد کے لئے اکٹھے ہو جاتے ہیں اور جب مقصد ختم ہو جاتا ہے تو ایک دوسرے کے خلا ف باتیں کرتے ہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :