Live Updates

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا

پیر 15 جنوری 2018 20:47

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کیخلاف انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت کے دور ان الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا ہے ۔پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت پر عمران خان کی طرف سے ان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت میں دلائل دئیے کہ سیاستدان آرٹیکل 260کے تحت پبلک آفس ہولڈر ہے سرکاری ملازم نہیں ہے لہذاسیاسی رہنما پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی اور انتخابی مہم چلانا بنیادی حق ہے ،ْ الیکشن کے بعد الیکشن کمیشن کا نوٹس غیر موثر ہوجاتا ہے۔جہلم، ساہیوال، وہاڑی اور مانسہرہ کے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کررکھے ہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 12فروری تک ملتوی کردی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :