پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی میں وزیراعظم کا کردار باعث تشویش ہے ،ْفواد چوہدری

وزیراعظم کے ذریعے حدیبیہ کیس کو الجھانے کی کوشش قوم کو قبول نہیں ،ْ میڈیا سے بات چیت

پیر 15 جنوری 2018 20:47

پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی میں وزیراعظم کا کردار باعث تشویش ہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی میں وزیراعظم کا کردار باعث تشویش ہے‘ وزیراعظم کے ذریعے حدیبیہ کیس کو الجھانے کی کوشش قوم کو قبول نہیں۔ پیر کو حدیبیہ پیپر ملز کیس پر نیب کی جانب سے نظر ثانی کی درخواست کا پاکستان تحریک انصاف نے خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے چیئرمین نیب قومی اہمیت کے حامل مقدمے کی خود نگرانی کریں گے۔ چیئرمین نیب کو پراسیکیوشن برانچ کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ حدیبیہ کیس پر کارروائی کے دوران اہم قانونی نکات کی وضاحت ضروری ہے ،ْقوم کی نظریں اربوں روپے کی من لانڈرنگ سے جڑے اس مقدمے پر لگی ہوئی ہیں۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی میں وزیراعظم کا کردار باعث تشویش ہے ،ْوزیراعظم کے ذریعے مقدمے کو الجھانے کی کوشش قوم کو کسی طور پر گوارا نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :