افغان جنگ میں اپنا سب کچھ برباد کردیا ،ْامریکیوں کو استے اور ہوائی اڈے دیئے ،ْ

پھر بھی ہم پر الزامات لگائے جارہے ہیں ،ْ خورشید شاہ ہمیں اپنی ناکامیوں کی پردہ پوشی نہیں کرنی چاہیے ،ْدفتر خارجہ کینیا میں گرفتار 9 پاکستانی ایکسپورٹرز کو رہا کرانے میں اپنا کردار ادا کرے ،ْ اسمبلی میں خطاب

پیر 15 جنوری 2018 20:43

افغان جنگ میں اپنا سب کچھ برباد کردیا ،ْامریکیوں کو استے اور ہوائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ افغان جنگ میں اپنا سب کچھ برباد کردیا ،ْامریکیوں کو استے اور ہوائی اڈے دیئے ،ْ پھر بھی ہم پر الزامات لگائے جارہے ہیں ،ْہمیں اپنی ناکامیوں کی پردہ پوشی نہیں کرنی چاہیے ،ْدفتر خارجہ کینیا میں گرفتار 9 پاکستانی ایکسپورٹرز کو رہا کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

پیر کو اجلاس میں نکتہ اعتراض پر قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان کے چاول کی ایکسپورٹ کم ہو رہی ہے‘ چاول کے 9 ایکسپورٹرز کینیا میں گرفتار ہیں، ان کے خلاف مختلف مقدمات بنائے جارہے ہیں، ہم نے سیکرٹری خارجہ سے بات کی ہے، انہوں نے یقین دلایا کہ انہوں نے ہائی کمشنر سے بات کی ہے وہ مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ دفتر خارجہ کو اس واقعہ کا علم ہی نہیں تھا، کینیا جیسا ملک بھی ہمارے ساتھ یہ رویہ اختیار کرے تو افسوسناک بات ہے۔

امریکی جنگ میں ہم نے اپنی معیشت تباہ کردی ،ْ 2300 ارب کا نقصان کیا۔ ہم نے افغان جنگ میں اپنا سب کچھ برباد کردیا۔ہم نے انہیں راستے دیئے‘ ہوائی اڈے دیئے مگر پھر بھی ہم پر الزامات لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ناکامیوں کی پردہ پوشی نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ گوادر میں پانی اور بجلی نہیں ہے، وہاں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے اور پانی کا ایک ٹینکر 15ہزار میں ملتا ہے، ان معاملات پر توجہ دی جائے ،ْ ہمیں قائد اعظم اور بھٹو کے ایٹمی پاکستان کی لاج رکھنی چاہیے ،ْ جب ہم کسی سے کمزور ہو کے بات کریں گے وہ ہمیں کھا جائیں گے۔