مشاہد حسین سید نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کواحمقانہ قرار دیدیا
پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے ،ْبھارتی فوج کبھی بھی ریڈ لائن عبور کرنے کی ہمت نہیں کرسکتی، اسلام دشمنی میںٹرمپ، مودی اور نیتن یاہو گٹھ جوڑ بن چکا ہے، اسرائیل ٹارگٹڈ ڈرونزاورمیزائلوں سمیت دیگر اسلحہ بھارت کو فراہم کر رہا ہے ،ْصحافیوں سے بات چیت
پیر 15 جنوری 2018 20:43
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا سرحد عبور کرنے کا بیان احمقانہ ہے، بھارتی حکومت اور فوجی سربراہان پہلے بھی ایسے بیانات دے چکے ہیں لیکن بھارت کبھی بھی ریڈ لائن عبور کرنے کی ہمیت نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے بھارت کے دورے کا مقصد بھی بھارت کو اسلحے کی دوڑ میں آگے لیکر جانا ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارت اسرائیل سے سالانہ ایک ارب ڈالر کا اسلحہ خریدنے والا سب سے بڑا خریدار بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ ،مودی اور نتین یاہو گٹھ جوڑ مسلمانوں کے خلاف ہے ،تینوں مذہبی انتہا پسند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اور بھی آپشنز ہیں ،اب بھی پاکستان سے زیادہ امریکہ کو پاکستان کی ضرورت ہے، یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس خطے میںبھارت کے علاوہ امریکہ کا کوئی حلیف نہیں رہا، روس اور ایران بھی ون روڈ ون بیلٹ منصوبے میں شامل ہوچکے ہیں اور نیپال ،سری لنکا اور بنگلہ دیش پہلے ہی چین کے ساتھ ہیں۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ آرمی چیف کے افغانستان اور ایران کے دورہ میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان کے پاس بہت سے آپشنز ہیں، پاکستان کے تعاون کے بغیر افغانستان میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ،بھارت اور اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کو سفارتی کوششیں مزید تیز کرنا ہوں گی اور سوشل میڈیا کے فورم کو بھی بہتر انداز میں استعمال کرنا ہوگا ۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.