کالعدم جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے خود کو فورسز کے حوالے کر دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 15 جنوری 2018 19:21

کالعدم جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے خود کو فورسز کے حوالے کر ..
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جنوری۔2018ء) ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے خود کو فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔ ملک بھر میں دہشتگردی کے کئی واقعات میں ملوث کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کا ترجمان اسد منصور افغانستان میں روپوش تھا تاہم اب اس نے خود کو پاکستان کی سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسد منصور کو خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ جماعت الاحرار نے اسد منصور کو احسان اللہ احسان کی جانب سے گرفتاری دیئے جانے کے بعد تنظیم کا ترجمان مقرر کیا تھا تاہم اب اس نے بھی خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کردیا ہے۔واضح رہے کہ ملا فضل اللہ کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ مقرر کئے جانے کے بعد عمر خالد خراسانی اور دیگر 8 دہشتگرد کمانڈروں نے ٹی ٹی پی سے الگ ہوکر جماعت الاحرار تشکیل دی تھی جس کا پہلا ترجمان احسان اللہ احسان مقرر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :