گورنر خیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا سے صوابی کے وکلاء کے وفد کی ملاقات

صوابی کے وکلاء کو درپیش بعض مسائل سے آگاہ کیا

پیر 15 جنوری 2018 20:39

گورنر خیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا سے صوابی کے وکلاء کے وفد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) گورنر خیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ وکلاء برادری نے وطن عزیز میں قومی اداروں کی ترقی، عدلیہ کی آزادی، جمہوری اقدار کے فروغ، معاشرے میں منصفانہ بنیادوں پر سماجی اقدار کے استحکام اور عوام کی اظہار رائے کی آزادی کے سلسلہ میں بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو گورنر ہاؤس پشاورمیں صوابی سے وکلاء کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے دانیال خان کی سربراہی میں گورنرسے ملاقات کی۔

وفد میں اسرار خان، جمال سیّد خان، اسفند یار خان اور فخر عالم سمیت دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔ گورنر نے کہا کہ وہ معاشرے کے ایک باوقار طبقہ کے رکن ہیں اور قوم کو ان سے فوری انصاف کی فراہمی کیلئے قابل قدرکردار ادا کرنے کی توقع ہے۔ وفد کے شرکاء نے گورنرکو صوابی کے وکلاء کو درپیش بعض مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔ گورنر نے اس سلسلہ میں وفد کو اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :