پانی سر سے گزر گیا، نواز شریف سے چوہدری نثار کو پارٹی سے نکالنے کی باقاعدہ سفارش کر دی گئی

muhammad ali محمد علی پیر 15 جنوری 2018 19:15

پانی سر سے گزر گیا، نواز شریف سے چوہدری نثار کو پارٹی سے نکالنے کی باقاعدہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری 2018ء) نواز شریف سے چوہدری نثار کو پارٹی سے نکالنے کی باقاعدہ سفارش کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید اور چوہدری نثار کے درمیان سرد جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔ پرویز رشید نے نواز شریف سے چوہدری نثار کو پارٹی سے نکالنے کی باقاعدہ سفارش کر دی ہے۔ پرویز رشید کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے پارٹی کے مشکل وقت میں ہی پارٹی کو بیان بازی سے نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

جبکہ چوہدری نثار نے ڈان لیکس کے معاملے پر کسی اور کو خوش کرنے کیلئے مجھ سے وزارت کا عہدہ واپس لیا۔ پرویز رشید کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے جو کچھ کیا یا جو کچھ کر رہے ہیں اس کے بعد پانی سر سے گزر چکا ہے۔ پرویز رشید نے نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ چوہدری نثار کے مستقبل کا فیصلہ کر ہی لیا جائے۔ دوسری جانب ذرائع کا بھی دعوی ہے کہ چوہدری نثار کو پارٹی سے نکالنے کیلئے اعلی قیادت کی جانب سے سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔