پاکستان آپریشن ضرب عضب کے بعد اب پاکستا ن کا ہے،وزیردفاع خرم دستگیر

پاکستان افغان جنگ میں قربانی کابکرا نہیں بنے گا،دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں،ٹرمپ دھمکیوں کی بجائےمذاکرات کی میزپرآئے،بھارتی آرمی چیف کےبیان سےان کی ذہنیت واضح ہوتی ہے،روس سےتعلقات بہترہورہے ہیں ۔قومی اسمبلی میں پالیسی بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 جنوری 2018 19:00

پاکستان آپریشن ضرب عضب کے بعد اب پاکستا ن کا ہے،وزیردفاع خرم دستگیر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری 2018ء) : وزیردفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے بعدپاکستان اب پاکستا ن ہے،پاکستان افغان جنگ میں قربانی کابکرا نہیں بنے گا،ٹرمپ دھمکیوں کی بجائے مذاکرات کی میز پرآئے،بھارتی آرمی چیف کے بیان سے ان کی ذہنیت واضح ہوتی ہے،روس سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں ۔انہوں نے آج قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان افغانستان میں جنگ قربانی کابکرا نہیں بنے گا۔

پاکستان نے افغان جنگ میں امریکہ کے ساتھ تعاون کیا۔30افغان مہاجرین کئی دہائیوں سے پاکستان پربوجھ ہیں۔کیا ہم نے امریکہ سے افغان مہاجرین کورکھنے کے پیسے مانگے ہیں؟ پاکستان خودمختار اور پرامن افغانستان کاحامی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آدھا افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکاہے۔

(جاری ہے)

امریکہ پاک افغان سرحد پرباڑ لگانے میں معاونت فراہم کرے۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے یہ جنگ اب پاکستان کی جنگ ہے اس کوآخر تک لڑیں گے۔خرم دستگیر نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردوں کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں کیں۔پاکستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب بڑاآپریشن کیاگیا۔دہشتگردی کا بہادری سے مقابلہ کیا۔دہشتگردی کیخلاف پاکستان کومعاشی طورپربھی بڑ ے دھچکے بھی لگے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے دہشتگردوں سے جنوبی وزیرستان اور فاٹا کلیئرکروایا۔

کراچی میں امن قائم کیا۔انہوں نے کہاکہ دھمکیوں سے پاک امریکا تعلقات آگے نہیں بڑھ سکتے۔امریکی صدرٹرمپ کوچاہیے کہ دھمکی آمیزمیسجز کی بجائے مذاکرات کی میز پرآئے۔پاکستان کسی کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ روس سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں دفاعی معاہدہ بھی کیاہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دارایٹمی ملک ہے۔حکومت کی پاکستان کی خودمختاری اورقومی سلامتی پرگہری نظرہے۔

پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا۔پاکستان اپنی کم سے کم جوہری و دفاعی صلاحیت کوبرقرار رکھے گا۔ وزیردفاع نے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کے بیان سے ان کی ذہنیت واضح ہوتی ہے۔بھارت کارویہ ناقابل برداشت ہے۔امریکا کہتاہے کہ بھارت پاکستان کیلئے خطرہ نہیں۔کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارتی جارحیت کامنہ بولتا ثبوت ہے۔بھارت کی موجودہ حکومت نے مزید حالات خراب کیے۔آج بھی ایل اوسی پر4فوجی اہلکار شہید ہوئے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج وحشیانہ تشدد میں ملوث ہے۔