لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 4جوان شہید‘جوابی کاروائی3بھارتی فوجی ہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 15 جنوری 2018 19:00

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 4جوان ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جنوری۔2018ء) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 4جوان شہید ہوگئے ہیں پاک فوج نے بھی کارروائی کرکے 3 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پیر کو لائن آف کنٹرول پرجنڈروٹ کوٹلی سیکٹر پرپاک فوج کے جوان کمیونیکیشن لائن کی مرمت کررہے تھے کہ بھارتی فورسز نے جوانوں پربلا اشتعال فائرنگ کردی،بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے4جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی اور بھارتی فوج کی توپوں کو خاموش کرادیا۔پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کے تبادلے میں متعدد بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھارتی فوج کی ایل او سی پرفائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے مادروطن پرجان نثارکرنے والے پاک فوج جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔