جنوری کا احتجاج بہت اہم ، حکومت کو سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کو انصاف دینے کیلئے مجبور کر دیں گے‘ پیپلز پارٹی

پاکستان میں عدم تحفظ کی فضاء پائی جارہی ہے ،پنجاب میں گورننس کی بدترین صورتحال ہے ،تین ہزار پولیس والے جاتی عمرا میں تعینات ہیں عدالتوں نے آج بھی نواز شریف پر ہلکا ہاتھ رکھا ہوا ہے ، جج فارغ ہو جاتے ہیں لیکن انہیں کچھ نہیں کہا جاتا ‘قمر زمان کائرہ ، اعتزاز احسن

پیر 15 جنوری 2018 19:13

جنوری کا احتجاج بہت اہم ، حکومت کو سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کو انصاف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ 17جنوری کا احتجاج بہت اہم ہے ، حکومت کو سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کو انصاف دینے کیلئے مجبور کر دیں گے ، پاکستان میں عدم تحفظ کی فضاء پائی جارہی ہے ،پنجاب میں گورننس کی بدترین صورتحال ہے ،تین ہزار پولیس والے جاتی عمرا میں تعینات ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

قمر زمان کائرہ نے کہاکہ 17جنوری کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے اور زیادہ سے زیادہ کارکنوں کی شرکت کو یقینی بنائیں گے ۔ہم حکومت کو مجبور کریں گہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہدا ء کو انصاف ملے ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستان میں عدم تحفظ کی فضاء پائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب میں گورننس کی بدترین صورت حال ہے اور تین ہزار پولیس والے جاتی عمرا میں تعینات ہیں ،شہباز شریف کے اپنے محلے میں چودہ افراد شہید ہوئے ،پولیس شہباز شریف کے گھر کی لونڈی کی طرح کام کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف فوج اور عدلیہ کے خلاف بولتے ہیں ، عدالتوں نے آج بھی نواز شریف پر ہلکا ہاتھ رکھا ہوا ہے ، جج فارغ ہو جاتے ہیں لیکن انہیں کچھ نہیں کہا جاتا ۔ہماری نگاہ میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نرم آدمی اور شیریں مزاج ہیں اس لئے نواز شریف کے خلاف وہ ایکشن نہیں لے رہے ۔اگر پیپلزپارٹی کے کسی رہنما نے یہ بات کی ہوتی تو ہمیں شوکان نوٹس ہوتا ۔