ْفیصل مسجد کی 700 ایکڑ اراضی پر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا قبضہ ہے

‘ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کی ہدایت کے باوجود انتظامیہ نے فیصل مسجد کا احاطہ خالی نہیں کیا، وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

پیر 15 جنوری 2018 18:47

ْفیصل مسجد کی 700 ایکڑ اراضی پر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا قبضہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ فیصل مسجد کی 700 ایکڑ اراضی پر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا قبضہ ہے ‘ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کی ہدایت کے باوجود انتظامیہ نے فیصل مسجد کا احاطہ خالی نہیں کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیخ روحیل اصغر کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ فیصل مسجد کی تزئین و مرمت کا کام سی ڈی اے کا ہے، مسجد کے علاوہ دیگر عمارتیں اسلامی یونیورسٹی کے پاس ہیں۔

سی ڈی اے نے اسلامی یونیورسٹی کو 700 ایکڑ اراضی الاٹ کر رکھی ہے، اس کے باوجود انتظامیہ نے فیصل مسجد کے احاطہ میں زبردستی قبضہ کر رکھا ہے، یہ معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں زیر بحث آیا اور کمیٹی نے یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ فیصل مسجد کے احاطہ کو خالی کردیں۔

متعلقہ عنوان :