ائیرمارشل (ر) اصغر خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس 18جنوری کو ہو گا

پیر 15 جنوری 2018 18:47

ائیرمارشل (ر) اصغر خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس 18جنوری کو ہو گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) انجمن تاریخ و آثار شناسی پاکستان اور پرسٹن یونیورسٹی کے مشترکہ اہتمام سے ملک کی ممتاز شخصیت اور پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ائیرمارشل (ر)اصغر خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس 18جنوری کو 3 بجے سہ پہر پرسٹن یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہو گا جس میں اراکین پارلیمنٹ اور مختلف شعبوں کی نمائندہ شخصیات ایئر مارشل اصغر خان کی قومی خدمات پر خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :