پاکستان نے اسلامی ملکوں کی پارلیمانی یونین میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق دو قراردادیں پیش کر دیں

سردار ایاز صادق

پیر 15 جنوری 2018 18:42

پاکستان نے اسلامی ملکوں کی پارلیمانی یونین میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں سات رکنی وفد نے اسلامی ملکوں کی پارلیمانی یونین کی مختلف قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور کمیٹیوں کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کی جانب مبذول کرائی۔پیر کو یہاں اسلامی ملکوں کی پارلیمانی یونین کی مختلف قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

(جاری ہے)

سپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں سات رکنی وفد نے پاکستان کی نمائندگی کی، وفد میں ارکان اسمبلی غلام محمد علی لالی ،ساجدہ بیگم، علی رضا عابدی شامل ہیں، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق دو قراردادیں پیش کیں۔ قرار داد میں کہا گیا کہ قابض بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے، بھارت کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے مسلسل انکار کر رہا ہے، وفد نے کمیٹیوں کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کی جانب مبذول کرائی۔

متعلقہ عنوان :