Live Updates

عمران خان کا اپنی شادی سے متعلق خبر پر تبصرہ ،ْ محفل میں قہقہے بکھر گئے

پیر 15 جنوری 2018 18:42

عمران خان کا اپنی شادی سے متعلق خبر پر تبصرہ ،ْ محفل میں قہقہے بکھر ..
کرک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنی شادی سے متعلق خبر پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا جس سے محفل میں قہقہے بکھر گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں عمران خان کی بشریٰ مانیکا سے شادی کی خبریں منظر عام پر آئیں جو میڈیا کی زینت بنی رہیں تاہم چیئرمین تحریک انصاف نے ٹوئٹر کے ذریعے شادی کی تردید کی۔

عمران خان کی تردید کے باوجود ان کی شادی کی خبروں پر تبصرے چلتے رہے اور مختلف باتیں سامنے آتی رہیں تاہم انہوں نے اس پر زیادہ بات نہیں کی مگر پیر کو عمران خان کچھ خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور شادی پر خوب بات کی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران پہلی بار اپنی تیسری شادی پر کھل کر دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ ایک دن صبح ورزش کرنے گیاجب واپس آیا تو بہت سارے پیغامات ملے ،ْملازم نے بتایا کہ کئی سیاست دانوں کے فون آئے وہ آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے ازراہِ مذاق کہا کہ کہ مجھے خوف ہوگیا کہیں رات سوتے ہوئے کسی کو قتل تو نہیں کردیا ،ْپھر سوچا ٹرمپ نے پاکستان پر حملہ کردیا ،ْپتا نہیں کیا ہوگیا کوئی معجزہ ہوگیا۔

عمران خان نے انتہائی دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سوچا کہیں مودی مسلمان ہوگیا یا نوازشریف کو پتا چل گیا انہیں کیوں نکالا ،ْکہیں شہبازشریف نے شوبازی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے حاضرین محفل کو محظوظ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دیر بعد مجھے پتا چلا کہ بہت بڑا جرم ہوگیا ،ْپاکستان میں قومی بحران پید ہوگیا ہے اور عمران خان نے شادی کے لیے رشتہ مانگ لیا ہے‘ ،ْعمران خان کے تبصرے پر حاضرین محفل خوب محظوظ ہوئے اور محفل کشتِ زعفران ہوگئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :