بلاول بھٹو سے ملاقات کے خواہشمند جیالوں کو سکیورٹی اہلکاروں نے ملنے سے روک دیا

جانثاران بینظیر بھٹو کے کارکنان پارٹی چیئرمین سے ان کے سکیورٹی انچارج کیخلاف شکایت کرناچاہتے تھے

پیر 15 جنوری 2018 18:42

بلاول بھٹو سے ملاقات کے خواہشمند جیالوں کو سکیورٹی اہلکاروں نے ملنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے خواہشمند جیالوں کو سکیورٹی اہلکاروں نے ملنے سے روک دیا ۔کارکنان پارٹی چیئرمین سے ان کے سکیورٹی انچارج کے خلاف شکایت کرناچاہتے تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بلاول ہاؤس میڈیا سیل سے جب پریس کانفرنس کرکے جانے لگے تو جیالوں نے ان سے ملنے کی کوشش کی ۔

اس موقع پر سکیورٹی اہلکاروں نے گاڑی کے سامنے آنے والے کارکنوں کو دھکے دیئے اور جیالوں کو بلاول بھٹو زرداری سے ملنے سے روک دیا ۔جانثاران بے نظیر بھٹو سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کا کہنا تھا کہ وہ بلاول بھٹو کے سیکیورٹی انچارچ کے خلاف شکایت کرنا چاہتے تھے۔ہمارا جینا مرنا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔بعد ازاں کارکنان بلاول بھٹو زراری سے ملے بغیر واپس چلے گئے ۔