بھارتی فورسز نے 5کشمیریوں کو شہید کر دیا ، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کانوٹس لے،

متعدد کشمیری بھارتی فورسز کی غیر قانونی حراست میں ہیں حریت رہنماء یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا بھارتی اشتعال انگیزی پر ردعمل

پیر 15 جنوری 2018 18:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2018ء) حریت رہنماء یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ بھارتی فورسز نے بارہ مولا میں فائرنگ کر کے 5کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کانوٹس لے، متعدد کشمیری بھارتی فورسز کی غیر قانونی حراست میں ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو مشال ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز نے 5کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے، کشمیریوں کو بارہ مولا میں فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔بھارتی فورسز نے متعدد کشمیریوں کو غیر قانونی حراست میں لیا ہوا ہے، بھارتی فوج کے تلاشی آپریشن کے باعث باہر مولا میں حالات کشیدہ ہیں،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :