جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ کے ضلعی سیکرٹری کی نومنتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان کو مبارکباد

پیر 15 جنوری 2018 18:06

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2018ء) جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات قاری عبدالرحمن ذاکر نے بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کو اپنی طرف سے مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ امید ہے کہ نئے قائد ایوان جمہوری پارلیمانی سوچ کیساتھ پورے ایوان کو ساتھ لیکر چلے اور اس کم مدت میں بلوچستان کی ترقی وخوشحالی اور آئندہ عام انتخابات کے بارے میں ٹھوس اور بروقت اقدامات اٹھائے اور بلوچستانی عوام کی قدر کو مدنظر رکھیں اور اسمبلی کے تمام ممبروں میں اعتدال رکھیں اور محسن بلوچستان خادم اعلیٰ متحدہ اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع کو سارے حالات اور پارلیمانی معاملات میں مشاورت کا استاد بنائے انہوںنے مزیدکہاکہ نومنتخب وزیراعلیٰ اور انکے نئے کیبینٹ اس باقی کم عرصے میں عوامی مشکلات حتی الوسیع کم کرنے کی سعی اور کوششیں کروائیں اور سابقہ دور وزیراعلیٰ کے صفر کارکردگی نہ دہرائے اسکی دور ایک سیاہ ترین دور سے یادکیاجائیگا انہوںنے کہاکہ نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان کے غریب عوام کی غضب شدہ حقوق کرپشن کی نظرہوئے تھے وہ واپس منظر عام پر لائے اور آئندہ عام انتخابات کیلئے ایک سازگار ماحول عمل میں لائے ضلعی سیکرٹری اطلاعات نے مزیدکہاکہ ضلع قلعہ عبداللہ بلوچستان کا سب سے بڑے اضلاع میں شمار ہوتاہے اور اسکی حساسیت قابل غور ہے یہاں کے باشندے گوناگوں مسائل سے دوچار ہے توجہ اور حل طلب امور کے بارے میں یہاں پر سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت قوم پرستوں نے اپنا مزاج اور اپنی مفاد کے مطابق ماحول بنایا ہے جان بوجھ کر قسم قسم اور بے جاء ناروا مشکلات شرائط درپیش ہے جوکہ سراسر ملکی قوانین اور اصول کے خلاف ورزی ہے متعلقہ اداروں کے آفیسروں پر یہاں کے قوم پرست گروہوں کا دبائو ختم کیاجائے تمام آفیسران خواہ وہ کسی بھی ادارے سے تعلق رکھتے ہیں ان کو قانون کا پابند بنایاجائے بے جاء غلط سیاسی اثر ورسوخ کا خاتمہ نومنتخب وزیراعلیٰ کی اولین ذمہ داری ہے ۔