وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت

پیر 15 جنوری 2018 17:37

وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنڈروٹ اور کوٹلی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے چار جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا مقصد پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ سے توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ بات ذہن میں رکھنا ہو گی کہ پاکستان نے جس طرح دہشت گردی کو شکست دی ہے اسی طرح بھارتی جارحیت کا بھی منہ توڑ جواب دے گا ۔