فیڈریشن چیمبر میں کامیابی پروزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی ایس ایم منیر کو مبارکباد

نومنتخب عہدیدارکاروباری ماحول کی بہتری،کاروبار کی ترقی کیلئے کام کرینگے،وزیراعظم کا ایس ایم منیر کے نام خط

پیر 15 جنوری 2018 17:34

فیڈریشن چیمبر میں کامیابی پروزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی ایس ایم منیر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے وفاق ایوانہائے صنعت وتیارت پاکستان(ایف پی سی سی آئی) کے انتخابات برائے 2018میں یونائٹیڈ بزنس گروپ (یوبی جی)کی کامیابی پر یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کو مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایس ایم منیر کو لکھے گئے اپنے ایک خط میںیوبی جی لیڈران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے نو منتخب عہدیدار ملک میں کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنانے ،کاروبار کی ترقی اوربہتری کیلئے ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے پہلے کی طرح کام کرینگے ۔

وزیراعظم پاکستان نے یو بی جی اور فیڈریشن کی قیادت کو یقین دلایا کہ حکومت بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ اکنامک گروتھ کے حاصل ہوسکے اورنوجوانوں کیلئے ملازمت کے وسیع تر مواقع حاصل ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :