گورنر سندھ سے ترکی کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل کی ملاقات

پاک ترکی باہمی تجارت،صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں ،مختلف شعبوں میں مزید تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال امید ہے کہ آپ کی تعیناتی سے دو طرفہ تعلقات کو مزید استحکام اور فروغ حاصل ہوگا۔ گورنر سندھ ۔ تعاون جاری رکھیں گے، قونصل جنرل

پیر 15 جنوری 2018 17:28

گورنر سندھ سے ترکی کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل کی ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر سے ترکی کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل Ucak Mr.Tolga نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاک ترکی باہمی تجارت،صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں ،مختلف شعبوں میں مزید تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر سندھ نے Tolga Ucak Mr. کو کراچی میں قونصل جنرل کی ذمہ داری ملنے پر انھیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آپ کی تعیناتی سے پاک ترک دو طرفہ تعلقات کو مزید استحکام اور فروغ حاصل ہوگا اس ضمن میں حکومت قونصل جنرل سے ہر ممکن تعاون ، مدد اور معاونت بھی فراہم کرتی رہے گی تاکہ پاک ترک تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہو سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان اسلامی اخوت کے لازوال رشتہ میں بندھے ہوئے ہیں،دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، سیلاب سمیت دیگر قدرتی آفات میں کئے جانے والے امدادی کاموں پر عوام ترکی کے شکر گذار ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد کراچی میں سرمایہ کاری کے لئے حالات نہایت سازگار ہیں،ترکی کے سرمایہ کار بھی ان مواقعوں سے فائدہ اٴْٹھائیں،پاک ترکی اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، سی پیک حقیقی معنوں میں پاکستان سمیت پورے خطہ کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے جس کی تکمیل سے عالمی تجارت میں پاکستان کا مرکزی کردار واضح ہے۔

ملاقات میں ترک قونصل جنرل نے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے،صوبہ کی تعمیر و ترقی میں تعاون جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :