Live Updates

نواز شریف سے وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کی ملاقات ،اہم امور زیر بحث آئے

وزیر اعلیٰ شہباز شریف ، خواجہ سعد رفیق اور شوکت ترین بھی موجود تھے ،ملاقات کے بعد وزیر اعظم واپس اسلام آباد روانہ

پیر 15 جنوری 2018 17:28

نواز شریف سے وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کی ملاقات ،اہم امور زیر بحث ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی جس میں اہم امور زیر بحث آئے ۔ جاتی امراء رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور شوکت ترین بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، بلوچستان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال ، سینیٹ انتخابات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔ نواز شریف سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات