الیکشن کمیشن: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی اور روشن پاکستان لیگ نئی جماعتیں رجسٹرڈ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 جنوری 2018 16:54

الیکشن کمیشن: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی اور روشن پاکستان لیگ نئی جماعتیں ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری 2018ء) : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کانوٹیفکیشن جاری کردیا،الیکشن کمیشن نے جانچ پڑتال کے بعد دونوں جماعتوں کی تفصیلات کودرست قرار دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں مزید دوسیاسی جماعتیں رجسٹرڈ کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

ان سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔

ان نئی رجسٹرڈجماعتوں میں بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) اور روشن پاکستان لیگ شامل ہیں۔بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے چیئرمین اسراراللہ زہری اور روشن پاکستان لیگ کے چیئرمین جاوید محمودہیں۔الیکشن کمیشن نے دونوں کی جماعتوں کی تفصیلات کودرست تسلیم کرلیا ہے۔واضح رہے الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 350سے تجاوزکرگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :