زینب کا قاتل رشتہ دار ہونے کی صورت میں بھی اسے سر عام پھانسی دی جائے،والد کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 15 جنوری 2018 16:45

زینب کا قاتل رشتہ دار ہونے کی صورت میں بھی اسے سر عام پھانسی دی جائے،والد ..
قصور (اردو پوائنٹ تازہ اخبار۔ 15 جنوری 2018) زینب واقع سے متعلق نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد زینب کے والد کا مؤقف بھی سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق زینب کیس سے متعلق تحقیقاتی اداروں کو ایک نئی سی سی ٹی وی فوٹیج ملی ہے جس میں زینب کا قاتل زینب کو اشارہ کرتا ہے تو زینب بغیر کچھ سوچے سمجھے اس کے پیچھے چلی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

جس سے یہ بات ظاہر کی جا رہی ہے کہ ممکن ہے زینب کا قاتل اس کا کوئی قریبی رشتہ دار ہو۔

اس کے بعد زینب کے والد کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے اور انہوں نے نجی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر زینب کا قاتل ہمارا کوئی رشتہ دار ہے تب بھی اس کو سر عام پھانسی دی جائے۔اور عبرت کا نشانہ بنا یا جائے۔یاد رہے کہ سات روز قبل زینب کو اغوا کیا گیا۔اور درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔زینب کی لاش ایک کوڑے کے ڈھیر میں پائی گئی۔