ترکی، ہوائی جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا

پیر 15 جنوری 2018 16:25

ترکی، ہوائی جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا
انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) ترکی میں مسافر ہوائی جہاز خوفناک حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا، ہوائی جہاز میں سوار 150 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صوبے ترابزون کے ہوائی اڈے پر اترنے والا مسافر ہوائی جہاز بوئنگ (737-800)حیران کن انداز میں لینڈنگ کے بعد رن وے سے پھسلتا ہوا قریب ہی بحیرہ اسود کے کنارے پر واقع چٹانی علاقے میں معلق ہو کر رہ گیا۔

(جاری ہے)

خصوصی ریسکیو آپریشن کے ذریعے عملے اور مسافروں کو ہوائی جہاز میں سوار 162افراد کوبحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ ایئر پورٹ حکام کا خیال ہے کہ اگر طیارہ اس چٹانی علاقے میں کسی نوکیلے پتھر کے ساتھ اٹک کر معلق نہ ہوتا تو اٴْس کے تیز رفتاری کے ساتھ بحیرہ اسود میں گرنے پر خوفناک حادثہ رونما ہو سکتا تھا،حادثے کی تحقیقات محکمہ شہری ہوابازی نے شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ پیگاسس ایئر لائن کا یہ طیارہ ترک دارالحکومت انقرہ سے روانہ ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :