کالعدم جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے خود کو فورسز کے حوالے کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 15 جنوری 2018 15:43

کالعدم جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے خود کو فورسز کے حوالے کر ..
ڈیرہ اسماعیل خان (اردو پوائنٹ تازہ اخبار۔ 15 جنوری 2018) کالعدم جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے خود کو فورسز کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت الا حرار کے ترجمان نے سیکیورٹی فورسز کے آ گئے ہتھیار ڈال دئیے اور خود کو ڈی آئی جی فورسز کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

جب کہ اسد منصور کے ساتھ ساتھ اس کے دو ساتھیوں نے بھی خود کو فورسز کے حوالے کر د یا ہے ۔کالعدم جماعت الا حرار اب تک بہت سے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کا دعوی کر چکی ہے۔